چارسدہ پولیس کی کاروائی،راہزن گرفتار،مال مسروقہ برآمد

بدھ 19 جون 2019 12:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) چارسدہ پڑانگ پولیس نے کاروائی کرنے کے دوران راہزن کو گرفتارکرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

کامران اللہ ولد صفدر خان سکنہ خانخیل چارسدہ نے تھانہ پڑانگ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایاکہ میں سوزوکی گاڑی میں نوشہر روڈ پر جا رہا تھا کہ قبرستان لنک روڈ پردو موٹر سائیکل سوار رہزنوںنے گاڑی روک کرمجھ سے 7ہزار جبکہ میرے بھتیجے سے 3ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے ایس پی انوسٹی گیش چارسدہ نذیر خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی ، ایس ایچ او تھانہ پڑانگ افتخار خان ، سی آئی او انسپکٹر بشیر گل خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔ پولیس نے ملزم عزت خان ولد شیر افضل کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم برآمد کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں