محرم الحرام میں قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، قاسم علی

بدھ 21 اگست 2019 12:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) ڈی پی او لکی مروت قاسم علی نے لکی شہر میں واقعہ امام بارگاہ کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن شفیق خاو وزیر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ہدایت اللہ شاہ اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈی پی او نے اس موقع پر امام بارگاہ کی سکیورٹی کا جائزہ لیا اورڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو خصوصی ہدایات دیں۔

ڈی پی او نے امام بارگاہوں اور مختلف جلوسوں کے راستوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

لکی مروت پولیس محرم الحرام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، امام بارگاہ سمیت ، جلوس کے راستوں اور مجالس کے جگہوں کا ازسر نو جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد مربوط اور جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے گاتفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ نے لکی شہر میں واقعہ امام بارگاہ کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کی خاطر خصوصی دورہ کیا ہے،ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر لکی سمیت دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈی پی او نے اس موقع پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں، جبکہ امام بارگاہ مجالس، جلوسوں اور دیگر تقریبات کے لئے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیاگیا ہیں ، ڈی پی او نے مزید کہا کہ جامع سکیورٹی پلان کے تحت فل پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی خاطر سی سی ٹی وی کیمروں میں اضافہ کیا گیا ہیں جس سے جلوسوں اور شہر کی مانیٹرنگ کرنے میں مدد ملے گی، ڈی پی او دسویں محرم الحرم کے مرکزی جلوس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا اور امام بارہ سے بخاری قبرستان تک جلوس کے راستوں کا جایزہ لیا، دریں اثنا ڈی پی او نے اس موقع پر امام بارگاہ کے درہ کے موقع پر امن کمیٹی کے ممبران سے بھی ملاقات کی،اس موقع پر ڈی پی او نے شہر میں امن و امان کے قیام اور محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علما کے کردار کو بھی سراہا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں