شانگلہ کو مزید پسماندہ نہیں دیکھ سکتا ‘شوکت یوسف زئی

غیر معیاری کام کی حوصلہ شکنی کی جائے گی قومی دولت سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اس لئے اس کی دیکھ بھال کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، صوبائی وزیر

بدھ 21 اگست 2019 12:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے شانگلہ میں ڈھیرء ٹو کہو روڈ میں ناقص اور غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے کی اطلاعات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی اور متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کر دی ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ بات انتہائی تکلیف دہ ہے کہ شانگلہ دیگر اضلاع سے زیادہ پسماندہ ہے یہاں پہلے سے ترقیاتی کاموں کا فقدان رہا ہے بڑی مشکل سے صوبائی حکومت سے فنڈ لیا جاتا ہے تاکہ یہاں کا انفراسٹرکچر بہتر کیا جا سکے مگر ایک مخصوص مافیا ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتا جارہا ہے ہے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ٹھیکے لے کر سالہاسال ترقیاتی کاموں پر کام شروع نہیں کرتے اس میں بعض سرکاری اہلکار بھی ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی کی کہ جو ٹھیکیدار اپنے وقت پر کام شروع نہیں کرتا اس کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شانگلہ کو مزید پسماندہ نہیں دیکھ سکتا جو بھی ناقص کام کا ذمہ دار پایا گیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی ٹٹھیکیدار کوکیادائیگی روک دی جائے گی جبکہ متعلقہ محکمے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ غیر معیاری کام کی حوصلہ شکنی کی جائے گی قومی دولت سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اس لئے اس کی دیکھ بھال کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے شانگلہ کی عوام سے اپیل کی کہ وہ بیدار ہوجائیں جہاں بھی کوئی بھی ترقیاتی کام ہو رہے ہوں ان پر نظر رکھیں اور غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے پر نشاندہی کریں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے انہوں نے کہا کہ غیر معیاری کام پر ٹھیکیدار کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی اور قانون کے مطابق اس پر ایکشن ہوگا‘شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر الپوری کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے مذکورہ علاقہ کا دورہ کرکے چوبیس گھنٹے میں اپنی رپورٹ دے گی انہوں نے کہا کہ اس میں متعلقہ محکمہ برابر کا ذمہ دار ہے ہیں ان کے خلاف بھی ایکشن ہوگا انہوں نے ہدایت کی کہ ناقص کام کو ڈس مینٹل کیا جائے اور ٹھیکیدار سے کہا جائے کہ وہ معیاری میٹریل استعمال کرے اس وقت تک ٹھیکیدار کی ادائیگی روک دی جائے وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر ٹھیکیدار کو ادائیگی کر دی گئی ہو تو محکمے کے اہلکاروں سے وصولی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں