بجلی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ عوام کے اپنے ہاتھوں میں ہے،گوہررحمن بنگش

پیر 14 اکتوبر 2019 12:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ایس ای واپڈا پیسکو بنوں گوہر رحمن بنگش نے کہا ہے کہ بجلی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ عوام کے اپنے ہاتھوں میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھل وزیر تحصیل ڈومیل میں تھل ون،ٹو اور تھل تھری بجلی فیڈر سے منسلک عوام کے بجلی مسائل کے حل کیلئے منگل میلہ کے مقام پر منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفت بجلی کے استعمال کا زمانہ اب گزر چکا ہے ،عوام پیسے دیں گے تو بجلی ملے گی ،عوام سے اگر کوئی واپڈا اہلکار یا کوئی پرائیویٹ شخص فی کنڈا ہزار یا پانچ سو روپے کا مطالبہ کرے تو انکار کردیں کیونکہ یہ پیسے واپڈا یا حکومت کے بجائے لینے والے کے جیب میں جائیں گے اور عوام کو کسی قسم کا ریلیف بھی نہیں ملے گا ،بجلی صارفین بجلی کا بل خود بذریعہ ڈاکخانہ یا بینک میں جمع کریں ،جتنی زیادہ ادائیگی کی جائیگی اور بجلی میٹرز لگائے جائیں گے اتنی ہی زیادہ بجلی ملے گی، بجلی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ عوام کے اپنے ہاتھ میں ہے، کم وولٹیج کا مسئلہ کم بجلی میٹر اور زیادہ کنڈہ جات ہیں، آنے والے وقتوں میں تحصیل ڈومیل کے علاقے کیلئے گرڈ سٹیشن منظور کرکے کم وولٹیج کا خاتمہ کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کی سہولت کیلئے بجلی بقایاجات قسطوں میں جمع کرائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں