محکمہ ایکسائز کی کارروائی، منشیات فروش میاں بیوی گرفتار، ڈیڑھ کلوافیون برآمد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) محکمہ ایکسائز پشاورنے موٹروے انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے افیون سمگل کرنے والے میاں بیوی کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے خفیہ اطلاع ملنے پرموٹروے انٹرچینج پشاورپرکارروائی کی اور دو ملزمان میاں بیوی کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے ڈیڑھ کلوافیون برآمدکرلی۔ملزمان کاتعلق پنجاب کے علاقے لیہ سے ہے ۔واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز پشاورنے رواں ماہ مختلف کارروائیوں میں آٹھ سمگلرجوڑوں کو گرفتارکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں