ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی،جمیل الرحمان

جمعہ 18 اکتوبر 2019 11:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈی ایس پی ٹریفک ضلع مردان جمیل الرحمان نے کہاہے کہ ضلع بھرکی طرح تحصیل رستم میں بھی کم عمرچنگ چی ڈرائیوروں ،ٹیپ ریکارڈ اورلائوڈسپیکرکے استعمال کے خلاف کریک ڈائون کیاجارہاہے ،ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔جمیل الرحمان نے کہاکہ ٹریفک کورواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک اہلکارشام تک رستم مردان کے مرکزی چوک میں موجودہونگے۔انہوںنے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے کم بچوں کوموٹرسائیکل ہرگزنہ چلانے دیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں