تحصیل اورضلع پشاور کے ریونیو اسٹیٹس کے حقوق کے ریکارڈکو ڈیجٹلایزڈ کرنے کیلئے 30 اکتوبر کی تاریخ مقرر

جمعہ 18 اکتوبر 2019 14:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) بورڈ آف ریونیو ، ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا حکومت نے خیبر پختونخوالینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے تحصیل پشاور ضلع پشاور کے ریونیو اسٹیٹس کے حقوق کے ریکارڈ کو ڈیجٹلایزڈ کرنے کیلئے 30 ۔اکتوبر 2019 کی تاریخ مقر ر کر دی ہے۔ جس کے بعد مذکورہ ریونیور اسٹیٹ کے لئے ہاتھ سے پیریاڈک ریکارڈز کی تیاری پر پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

اس حکم کا اطلاق قصبہ باگرام، دائودزئی، متھرا اور خلیل، پٹوار سرکلز: آبادی کاکشال، آبادی پشاور اراضی ، ٹکرا نمبر 1 ، چارپریزہ ، گڑھا تاجک،، یارزئی پایان ، متھرا ، ڈاگ ، پلوسی مقدارزئی، پلوسی اتوزئی، تہکال بالا نمبر 2، پا و کہ سفید ڈھیری، پشتخرہ پایان اور موضع جات آبادی کاکشال، آبادی پشاور اراضی، آبادی ٹکرا نمبر1 ۔ شیرآباد، چارپریزہ، گڑھاتاجک، ٹہری پایاں، متھرا، ٹہری بالا، پلوسی مقدر زئی، پلوسی اتوزئی، تہکال بالا نمبر 2 ، پائوکہ، سفید ڈھیری اور پشتخرہ پایاں، پر ہوگا۔ اس امر کااعلان ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میںکیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں