ہائیس گاڑی میں سوارخاتون سے 1150گرام چرس بر آمد،خاتون گرفتار

جمعہ 18 اکتوبر 2019 14:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) انٹی نا رکوٹکس فورس پشاور نے کامیاب کارروائی کر تے ہوئے موٹر وے ٹول پلازے پر ہائیس گاڑی میں سوارخاتون سی1150گرام چرس بر آمد کرکے گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرزانہ بی بی سکنہ ضلع راولپنڈی جو کہ ہائیس گاڑیLES-10-3232 میں سوار تھی کہ موٹر ٹول پلازے پشاور پر دوران تلاشی ان کے قبضے سی1150چرس برآمد کر کے خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں