محکمہ کسٹم انٹیلی جنس پشاور کی کاروائی‘ 250کلوچرس برآمد‘ ڈرائیور گرفتار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 12:44

محکمہ کسٹم انٹیلی جنس پشاور کی کاروائی‘ 250کلوچرس برآمد‘ ڈرائیور گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) محکمہ کسٹم انٹیلی جنس پشاور نے کاروائی کرتے ہوئے مردان موٹروے کی قریب کار سے 250کلوچرس برآمد کرلی‘ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پر مردان موٹروے کے قریب ناکہ بندی کررکھی کے اس دوران ایک موٹر آتی دکھائی دی جس کی تلاشی لی گی‘ تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 250کلوگرام چرس برآمد کرلی جس کی مالیت تین کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے‘ کسٹم حکام نے موٹرکارسمیت ڈرائیور کو گرفتار کرکے حراست میں لے لیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں