صوبائی حکومت تعلیم پرایمرجنسی بنیادوں پرکام کررہی ہے‘نذیر احمدخان

پیر 21 اکتوبر 2019 12:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرلکی مروت نذیراحمدخان نے ضلع لکی مروت کوتعلیمی لحاظ سے ٹاپ ٹین میں آنے پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ لکی مروت میں مزیدتعلیم پرتوجہ مرکوزرکھیں گے ضلع بھرکے اکثرسکولوں میں اضافی کمرے ،باتھ رومزاورچاردیواری مکمل کئے گئے اسی طرح صوبائی حکومت نے سکول کنڈیشنل گرانٹ ،ٹاٹ،کمروں اوردیگرضروری سامان مہیا کیاگیاہے اپنے دفترمیں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ملنے والے نئے فرنیچرکوپانچ سکولوں میں تقسیم کئے گئے جبکہ دیگرسکولوں کے لئے بھی حکومت سے مطالبہ کریں گے کیونکہ صوبائی حکومت دوردرازعلاقوں کے بچوں کوگھرکے دہلیزپرپہنچانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی گی انہوں نے کہاکہ طلبا کوگھرکی دہلیزتعلیمی سہولیات میسرکرنے کے لئے کوئی دقیقہ برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت تعلیم پرایمرجنسی بنیادوں پرکام کررہی ہے جس سے نہ صرف طلبا کواپنی پڑھائی میں مشکلات کاسامناہوں بلکہ انہیں تعلیمی سہولیات گھرکے نزدیک میسرہوں گی انہوں نے کہاکہ مقامی سطح پرمحکمہ تعلیم کے افسران ضلع بھرکے سکولوں کاچیک اینڈبیلنس پرکڑی نظررکھتے ہیں تاکہ بچوں کے پڑھائی متاثرنہ ہو انہوں نے مزیدکہاکہ ضلع لکی مروت تعلیمی لحاظ سے ٹاپ ٹین پوزیشن میں آنالکی مروت کے عوام کے قابل فخربات ہے انہوں نے اس عزم کااعادہ کیاکہ انشا اللہ لکی مروت میں مزیدتعلیمی اصلاحات پربھرپورتوجہ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں