ْپشاورانتظامیہ کی شاپنگ بیگز کے خلاف کاروائیاں خاتمے تک جاری رہیں گی، ڈی سی محمد علی اصغر

پیر 21 اکتوبر 2019 16:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کوہاٹ روڈ اور کارخانو مارکیٹ میں کاروائی کرتے ہوئے مزید 250 کلو گرام پلاسٹک بیگز تحویل میں لے لیے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعبد الولی نے کوہاٹ روڈ پر مختلف سٹوروں و دیگر دکانوں جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رضوانہ ڈار نے کارخانو مارکیٹ میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

کاروائیوں کے دوران محکمہ ماحولیا ت کے افسران بھی موقع پر موجود تھے جنہوں نے پلاسٹک بیگز کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔انتظامیہ نے کوہاٹ روڈ اور کارخانو مارکیٹ کی مختلف دکانوں سے مجموعی طور پر 250 کلو پولی پلاسٹک بیگز سرکاری تحویل میں لے لیے۔ واضح رہے کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر صوبائی حکومت نے پابند ی عائد کر رکھی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے تاجر برادری کو خبر دار کیا ہے کہ وہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے متبادل قابل تحلیل شاپنگ بیگز استعمال کریں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں موقع پر موجود شاپنگ بیگز قبضے میںلینے سمیت مالکان کو جیل بھی بھجوایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں