پشاور،ماموں کی فائرنگ سے بھانجا اور بھانجی جاں بحق

جمعرات 14 نومبر 2019 12:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) پشاورکے نواحی علاقہ تھانہ دائودزئی کی حدودناگمان پل کے قریب سوتیلے ماموں کی فائرنگ سے بھانجا اوربھانجی جاں بحق جبکہ دوافرادزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ دائودزئی پولیس کے مطابق ناگمان پل کے قریب لاچینوں کلے میںملزم سعد ولدسرورسکنہ شبقدرچارسدہ اپنی سوتیلی بہن کی گھرناگمان لاچینوں کلے آیا اور نامعلوم وجوہات کی بنا پرفائرنگ کرتے ہوئے اپنی بھانجی اوربھانجاکوقتل کرڈالاجبکہ گھرمیں موجودفائرنگ کی زد میں آکرایک شخص اورخاتون زخمی ہوگئے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع پرملزم کوآلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔اس موقع پرریسکیو1122کی ٹیم نے نعشوں اورزخمیوں کوقریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے نعشوں کوقبضے میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں