صوابی پولیس کی کاروائی، بہن کے ڈکیت بھائی سمیت چارملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

جمعہ 22 نومبر 2019 12:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) صوابی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بہن کے گھر میں لاکھوں روپے ڈکیتی کرنے والے بھائی سمیت چار ڈکیت گروہ کے ارکان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مصری بانڈہ اورنگ آباد صوابی میں مدعی مکمل شاہ ولد پیر دول شاہ سکنہ مصری بانڈہ اورنگ آباد نے تھانہ صوابی میںرپورٹ درج کرکے پولیس کوبتایاکہ گھر میں درمیانی شب چار با مسلح نامعلوم افراد گھس کر اسلحہ کی نوک پر انہیں یرغمال بنا کر 2 لاکھ روپے نقدی،3تولے سونے کی زیوارات،تین عدد موبائل فونز و دیگر قیمتی سامان لے کرفرارہوگئے۔

اس واقعہ پر ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو ڈکیت گروہ کو ٹریس اور انہیںجلد گرفتاری کرنے کا ٹاسک دیا۔

(جاری ہے)

جس پر ڈی ایس پی صوابی لقمان خان کی نگرانی میں تشکیل شدہ ٹیم ایس ایچ او صوابی انسپکٹر نورالامین خان اوردیگرپولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مدعی کی نشاندہی پر ڈکیتی کرنے والا سرغنہ نہار علی ولد مزمل شاہ جو مدعی مکمل شاہ کابہنوئی ہے کوگرفتارکرکے دوران تفتیش انہوں نے ڈکیتی میں ملوث دیگرساتھیوں کے نام اگل دیئے جس پرپولیس نے مزیدکاروائی کرتے ہوئے اجمل ولد عزیز خان،سلمان ولد عبدالرحمن ساکنان باچائی،اور انور شاہ ولد عطر شاہ سکنہ پابینی کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے سرقہ شدہ رقم،زیورات اور دیگر موبائل فونز سامان برآمد کرلئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں