کے پی فوڈ اتھارٹی بنوں کی کارروائی‘ 5 ہزار کلوگرام غیر معیاری مسالے تلف ، 3 افراد گرفتار

منگل 10 دسمبر 2019 12:08

کے پی فوڈ اتھارٹی بنوں کی کارروائی‘ 5 ہزار کلوگرام غیر معیاری مسالے تلف ، 3 افراد گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) کے پی فوڈ اتھارٹی نے بنوں کے چوک بازار میں کارروائی کرتے ہوئی5 ہزار کلوگرام غیر معیاری مسالے تلف کردیئے۔

(جاری ہے)

منگل کو کے پی فوڈ اتھارٹی نے بنوں کے چوک بازارمیں کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ مسالوں میں چوکر‘ نان فوڈ گریڈ کلر ز اور خشک ٹماٹر ملارہے تھے‘ بنوں فوڈ اتھارٹی نے ملزمان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں