شہداء پولیس کے لواحقین کے مسائل کا حل پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے، عمران شاہد

جمعہ 24 جنوری 2020 12:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے کہا ہے کہ شہداء پولیس کے لواحقین کے مسائل کا حل پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے، ارض پاک کی حفاظت، قانون کی عملداری اور امن و امان کے قیام میں ان عظیم لوگوں کا خون شامل ہے ،ملک وقوم کی حفاظت کیلئے جس جگہ شہید کا خون بہتا ہے وہاں خدا کی رحمتیں برستی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران شہداء کے ورثاء نے انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ڈی پی اونے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر پے آفسر حسین حبیب اورریڈر فضل امین بھی موجود تھے۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے اور انکے لواحقین کی دیکھ بھال اور انکے مسائل کا حل پولیس ویلفیئر کی ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلے میں کسی شہید کی بیوہ،بچے یا ورثاء کو شکایت ہو تو وہ براہ راست مجھے آفس میں مل سکتے ہیں یا فون پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں