منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں‘شاہد عدنان

ہفتہ 22 فروری 2020 12:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) ڈی ایس پی بنوں صدر سرکل شاہد عدنان نے کہا ہے کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری رہیں گی،منشیات فروشوں کیلئے دو ہی راستے ہیں کہ منشیات فروشی ترک کردیں یا ضلع بدر ہوجائیں ‘ڈی ایس پی شاہد عدنان نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ علاقے کو منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کرنے کیلئے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ،البتہ اگر منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد شرافت کی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو پولیس ان سے نرمی کریگی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں