انصاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام غرباء اور مستحقین میں فوڈ پیکج کی تقسیم

پیر 10 اگست 2020 12:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) محمود آباد گڑھی کپورہ مردان میں غربا اور مستحقین میں فوڈ پیکج تقسیم کیاگیا فوڈ یپکج میں آٹا،دالیں،گھی،چائے،چینی اور اشیائے ضروریہ کے دیگر سامان بھی شامل تھا اس سلسلے میں علاقے کی سماجی تنظیم انصاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام تقریب زیر صدارت صدر محمد فرمان منعقد ہوئی اس موقع پر اخلاص ویلفئیر آرگنائزیشن کے چیئرمین الیاس سہار امہمان خصوصی تھے تقریب میں 40سے زائد بیواؤں،یتیموں اور مستحقین میں اشیائے خورونوش کا سامان تقسیم کیاگیا تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے چیئرمین اشفاق احمد،محمد فرمان،الیاس سہارا اور سابق ناظم محمد طاہر نے کہاکہ بیوائیں،یتیم اور غربا ہماری توجہ کے خصوصی مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوڈ پیکج کے لئے علاقے سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم افراد نے مالی مدد کی ہے جس پر ان کا شکریہ اداکرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں