بنوں،علاقہ گمبتی تحصیل سب ڈویژن وزیر میں کھلی کچہری

ہفتہ 19 ستمبر 2020 12:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) علاقہ گمبتی تحصیل سب ڈویژن وزیر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر)محمد زبیر خان نیازی، اسسٹنٹ کمشر بنوں سب ڈویژن وزیر محمد قمر خان و دیگر سب ڈویژن وزیر کے متعلقہ آفسران و علاقہ عمائدین، مشران اور ملکان نے کثیر تعداد میں کھلی کچہری میں شرکت کی۔ علاقہ مشران و عمائدین نے علاقے کے مسائل ڈپٹی کمشنر بنوں کو بتائے جس میں زیادہ تر سڑکوں، پانی، بجلی، تعلیم، ہیلتھ کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی نے کہا کہ تحصیل سب ڈویژن وزیر کے متعدد روڈز کی تعمیرکو منظوری کیلئے صوبائی حکومت کو بھیجا تھا جن میں پنگ تا سراروغہ روڈ منظوری کیلئے بھیجا تھا جو منظور بھی ہوا اور مکمل بھی ہوگیا ہے اس کے علاوہ سے چپری سے شہیدان تک روڈ کو صوبائی حکومت نے منظور کرلیا ہے اور ایک مہینے کے اندر اندر اس پر کام شروع ہوجائیگا جبکہ شل گزی تا گمبتی بڑا روڈ کی تعمیرکو منظوری صوبائی حکومت کو بھیجا دیا ہے جو بہت جلد منظور ہوجائے گا، بسائی تا برگناتو، گمبتی تا زروان، گمبتی تا چپری، آر ڈی چھ ہزار تا دتہ خیل، پنگ تا برگناتو یہ تمام روڈ تعمیر کی منظوری کیلئے صوبائی حکومت کو بھیجے ہیں جو بہت جلد منظورہوجائیںگے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بنوں نے مذید کہا کہ یہ علاقہ اب کسی صورت میں نظر انداز نہیں ہوگا بلکہ ایکس ایف آر کے تمام علاقوں پر صوبائی حکومت کی خصوصی نظر ہے اورترقیاتی کام شروع کئے جائیںگے۔ انہوں نے مذید کہا کہ علاقہ کے مشران سے درخواست ہے کہ جو پرائمری اور مڈل سکول ان علاقوں میں موجود ہیں اس میں طلبا کو داخل کرائیں تاکہ انرولمنٹ زیادہ ہوجائے، ہم کوشش کریںگے کہ مڈل سکول کو ہائی سکول منظورکروالیں تاکہ یہاں کے طلبا بنوں شہر سے دور نہ جائیں، اس دوران ڈپٹی کمشنر بنوں نے موقع پر موجود آفسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جو جو مسائل آپ کے ڈیپارٹمنٹ کے متعلق ہیں انکو لیٹر میں لکھ لیں اور اس کھلی کچہری کا حوالہ دیتے ہوئے بھیج دیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں