حکومت قرضوں کا جال نہ بچائے‘عوام کا حال بہتر بنائے ‘ فائق شاہ

حکومت قرضوں کی تحقیقات کا کمیشن بھی بھول گئی، قومی ادارے اور عوامی نمائندوں کو سوال کرنا چاہیے،چیئرمین امن ترقی پارٹی

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ حکومت قرضوں کا جال بچھاکر ملک اور عوام کی حالت مزید پستی کی طرف لے جانا چاہتی ہے، عالمی مالیاتی اداروں سے لئے گئے قرض اور استعمال کی تفصیل عوام کے سامنے لائی جائے، مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد فائق شاہ نے کہا کہ قرضوں کا جال نہیں، عوام کا حال اور مستقبل بہتربنائیں، امن ترقی پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا، اجلاس سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سہیل ملک، سیکرٹری اطلاعات اویس خان، اشتیاق الٰہی، خرم شہزاد،ارسلان شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا، محمد فائق شاہ نے کہا کہ امن ترقی پارٹی منشور، وعدوں اور دعوؤں کا حساب لے گی، حکمران اپنے وعدے پورے کریں، نہیں تو عوامی احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا، ماضی میں بھی قرضوں کی بھر مار اور اب بھی یہی کھیل جا ری ہے، تجارتی خسارہ بڑھ گیا ان حالات میں قومی اداروں اور عوامی نمائندوں کو کردار ادا کرناہوگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں