ضلعی انتظامیہ پشاور اور ٹاؤن تھری انتظامیہ کا دورہ روڈ پرقبرستان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 جنوری 2021 11:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصہ،امجد علی خان) ضلعی انتظامیہ پشاور اور ٹاؤن تھری انتظامیہ نے دورہ روڈ پرقبرستان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر کی ہدایت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) ڈاکٹر احتشام الحق نے آپریشن کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

اور اپریشن میں بھاری مشینری کے زریعے دورہ روڈ پر قبرستان سے غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئی ہے اس آپریشن میں 3 کنال 5 مرلے اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیا گیا ہے۔

اور کارسرکار میں مداخلت پر چار افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔محمد علی اصغر ڈی سی پشاور کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا سے واگزار کی گئی اراضی کی قیمت کروڑوں میں ہے،اور قبرستانوں میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں