جمرود،تیراہ راجگل میں غیر قانونی لیز پر خاموش نہیں رہیں گے‘ اسد خیل تپہ

منگل 1 جون 2021 13:13

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2021ء) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قوم کوکی خیل کے تپہ اسدخیل کے مشران ملک نجیب، حاجی بالغ، حاجی علی مان شاہ، رحمت گل، نورمحمد،حاجی مویز،پیائوخان اور واربادشاہ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں ہمارے علاقوں کے لیز دوسرے اقوام کودئیے جارہے ہیںجو کہ ہمارے ساتھ سراسر ظلم ہے۔

ہمیں وادی تیراہ میں اپنے علاقوں تک جانے پر پابندی ہے جبکہ ہمارے غیرموجودگی کا فائدہ اٹھاکر ہمارے پہاڑوں اور دوسرے اثاثہ جات کی لیز غیر قانونی طورپر دوسرے لوگوں کو دئیے جارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمارے غیرموجودگی میں جتنے بھی غیر قانونی کام ہوجائے وہ نہیں مانیں گے اسلئے ہم سیکورٹی فورسز ، ضلع خیبر کے انتظامیہ سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے علاقوں میں دوسرے اقوام کے لوگوں کو کسی قسم کی کوئی لیز نہ دی جائے ۔

(جاری ہے)

اسد خیل قوم کے مشران نے کہاکہ تیراہ راجگل ریجگانہ میں ایک غیر مقامی شخص کو لیز دی گئی ہے جو کہ پاک آرمی کا نام لیکر ہمیں دھمکا رہا ہے اور کہتا ہے کہ میں آرمی کا بندہ ہوں اور میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا ہے۔ہمارا پاک آرمی کے افسران سے مطالبہ ہے کہ وہ اس بندے کے خلاف کاروائی کریں جو پاک افواج کے لئے بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔بصورت دیگر اپنی حق کے حصول کیلئے ہم خود اٹھے گے جبکہ امن و امان کی صورتحال کی خرابی کی ساری ذمہ داری حکومتی اداروں پر ہوگی اور مطالبات منظور نہ ہونے پر پاک افغان شاہراہ کو احتجاجا بند کرینگے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں