جمرود،ملکی سطح پر پیرامیڈیکس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھائیں گے، نو منتخب کابینہ کی پریس کانفرنس

جمعرات 17 جون 2021 13:31

جمرود (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ضلع خیبر کے صدر نعمت شاہ نے کابینہ کے دیگر اراکین کے ہمراہ کہا ہے کہ ملکی سطح پرپہلے سے فعال پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ضلع خیبر میں انتخابات مکمل ہوگئے ہیں جس کے مطابق ضلع خیبر کیلئے صدر نعمت شاہ، سنیئر نائب صدر احمدشاہ، نائب صدر اول قیصر، نائب صدر دوم محمد امین،جنرل سیکرٹری نورنبی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری شکیل الرحمان، فنانس سیکرٹری شاہد،پریس سیکرٹری ابن امین، رابطہ سیکرٹری اسرار، افس سیکرٹری حق نواز اور انفارمیشن سیکرٹری ضیاء الحق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر پیرا میڈیکل سٹاف کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ملکی سطح پر اواز اٹھانے کی پلیٹ فارم میسر ہوگئی ہے ، ہماری ایسوسی ایشن ضلع خیبر میں موجود تمام ہسپتالوں ، ڈسپنسریوں ، بی ایچ یوز کے دورے کرینگے اور وہاں کے سٹاف کو درپیش مسائل کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں جائینگے۔انھوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے تعاون سے جلد تمام مسائل پر قابو پالیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں