پشاور پولیس نےاسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،دوملزمان گرفتار

جمعرات 16 ستمبر 2021 15:02

پشاور پولیس نےاسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام  بنادی،دوملزمان گرفتار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2021ء) پشاور پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے  دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر ڈویژن وقار خان کے مطابق جمعرات کے روز تھانہ متنی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک ڈاٹسن سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمدکرکے دو ملزمان نبی غلام اور ذاکر حسین سکنہ کرم کو گرفتار کر لیا۔ایس پی صدر ڈویژن کے مطابق برآمد اسلحہ میں 29  شارٹ گن  اور 30 بلٹ پروف جیکٹس  شامل ہیں ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں