خیبر،ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پرفائرنگ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

جمعہ 17 ستمبر 2021 13:20

خیبر،ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پرفائرنگ کرنے  والے 2 ملزمان گرفتار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) خیبر پولیس نے کارروائی  کے دوران ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پرفائرنگ کرنے  والے 2  ملزمان کو  گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ضلع خیبرپولیس نے جمعہ کو  لنڈی کوتل میں ایک مکان پرچھاپے کے دوران ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل کی گاڑی پرفائرنگ کرنے میں ملوث ملزم محمد بلال کوگرفتارکرلیاجبکہ دوسرا ملزم صلاح  الدین کوعلاقہ پیشتخرہ سے  گرفتار کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجادافضل کی گاڑی پر راولپنڈی کے قریب فائرنگ کی گئی تھی جس میں وہ شدیدزخمی جبکہ ان  کابھائی نعمان جاں بحق ہواتھا۔ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں