ٹریفک کے ریٹائرڈ ہونیوالے سب انسپکٹر کیلئے الوداعی تقریب

ہفتہ 18 ستمبر 2021 15:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ریٹائرڈ ہونیوالے سب انسپکٹر محمد عالم خان کیلئے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز گلبہار میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز فضل احمد جان،ایس پی کینٹ ٹریفک امان اللہ،ایس پی سٹی ٹریفک طاہر وزیر،ڈی ایس پیز اور دیگر ٹریفک حکام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ سب انسپکٹر محمد عالم خان کی سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے لئے گران قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا جنہوں نے طویل عرصہ پشاور اور اہل پشاور کی خدمت کی اور ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکار ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکار شہر میں جاری مہمات میں تیزیں لائیں اور پشاور کی خوبصورتی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک افسران اور اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ٹریفک افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کریں اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے جبکہ وبائی صورتحال کے دوران کورونا وائرس سے بچائو سے متعلق جاری مہم اور دیگر مہمات میں بھر پور کارروائیاں عمل میں لائیں جائیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں