پشاور، دائودزئی میں مرد اور عورت کا قتل

پیر 20 ستمبر 2021 16:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) پشاور کے تھانہ دائودزئی کے علاقے میں مرد اور عورت کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ورثاء نے دونوں مقتولین کو پھانسی دی اور خاتون کو خاموشی سے دفنا دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مرد کی تدفین کے موقع پر پولیس کو علم ہوا تو لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس سے مرد کو پھانسی دینے کی تصدیق ہوئی، اس حوالے سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ،قتل کے واقعے کا مقدمہ اب تک درج نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں