عوام خوشی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں،ڈی ایس پی شبقدر

جمعرات 23 ستمبر 2021 13:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع میں جرائم پیشہ عناصر ، منشیات  اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی ایس پی شبقدر سبزعلی خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خوشی یا دیگر مواقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں کیونکہ آپ کی   تھوڑی سی خوشی کی خاطر کسی کا خوشحال گھرانہ غم میں تبدیل نہ ہوجائے ۔انہوں نے  کہا کہ شہری  علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث عناصرکی نشاندہی کریں ، علاقے میں اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں