پشاور پولیس کی کارروائی، 14 موبائل فون سمیت 2افرادگرفتار

جمعہ 24 ستمبر 2021 16:29

پشاور پولیس کی کارروائی، 14 موبائل فون سمیت 2افرادگرفتار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2021ء) پہاڑی پورہ پولیس نے رنگ روڈسے 2افرادکوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے پولیس کی نیلی بتی اور14 موبائل فون برآمدکرلئے ہیں،گرفتارافرادمیں ایک افغانی بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

پہاڑی پورہ پولیس نے   رنگ روڈپرناکہ بندی کے دوران 2افراد فیاض اورکامران کوروک کرتلاشی لی  جس پر  ان کے قبضہ سے پولیس کی نیلی بتی اور14 موبائل فون برآمدہوئے جس بارے  وہ پولیس کو مطمئن نہ  کر سکے،پولیس نے دونوں افرادکوگرفتارکرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں