سیکرٹری سپورٹس عابد مجید کوصدر پاکستان نے اعزازی سرٹیفیکیٹ سے نوازا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری سپورٹس عابد مجید کو نیشنل مینجمنٹ کالج میں بہترین کارکردگی پر صدر پاکستان عارف علوی نے اعزازی سرٹیفیکیٹ سے نوازا ‘ خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے عابد مجید 114 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کا حصہ ہیں یہ تربیتی سیشن چوبیس مئی سے چوبیس ستمبر تک جاری رہا جس میں انہوں نے حصہ لیا اور کوالیفائی کرلیامینجمنٹ ٹریننگ کورس کے دوران انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی مدد کی جس کی وجہ سے محمد عابد مجید کو’’ The most helpfull participant ‘‘ کا سرٹیفکیٹ بھی ڈین نیشنل مینجمنٹ کالج کی جانب سے دیا گیا-

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں