پشاور کے ہسپتالوں میں کورونا کے 359،ڈینگی کے 23مریض زیر علاج ہیں ، ترجمان

منگل 28 ستمبر 2021 14:35

پشاور کے ہسپتالوں میں کورونا کے  359،ڈینگی  کے 23مریض زیر علاج ہیں ، ترجمان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) پشاور کے ہسپتالوں میں کورونا کے  359،ڈینگی  کے 23مریض زیر علاج ہیں  ۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاورسے منگل کو جاری  رپورٹ کے  مطابق اس وقت ہسپتال میں کوروناکے 143 مریض زیر علاج ہیں کل 68 وینٹیلیٹرزمیں سے کووڈ۔ 19  کے مریضوں کے لئے مختص38 وینٹیلیٹرزپر 28 مریض زیر علاج ہیں ۔ اسی طرح کورونا وائرس کے 12 نئے مریضوں کو ہسپتال میں داخل اور  13 مریضوں  کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے ، ہسپتال میں کورونا وائرس سے کسی مریض کی موت کی نہیں ہوئی۔

اسی طرح خیبر ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس وقت کورونا کے مریضوں کے لیے 122 بیڈز مختص میں سے97بیڈز پر کورونا کے مریض داخل ہیں، ہسپتال میں 28وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے لئے مختص کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ہسپتال میں کورونا کے18 مریض انتہائی نگہداشت بائی پیپ اور وینٹی لیٹرز پر ہیں، اس وقت کورونا سے متاثرہ 51 مریض ایچ ڈی یو پرزیر علاج ہیں،جبکہ کم مقدار آکسیجن پر 28مریض زیر علاج ہیں،جن کیلئے 31بیڈز مختص ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ 1شخص جاں بحق  جبکہ 2  نئے  مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔

اسی طرح لیڈی ریڈنگ ہسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق ایل آر ایچ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 119  ہیں جبکہ آئی سی یو میں 11 مریض داخل ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ایل آر ایچ کورونا سے بچا ئو میں بھی اہم کرداد ادا کر رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر  ہزاروں شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ہسپتال میں اس وقت23 ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں جن میں4 خواتین اور 19 مرد شامل ہیں جبکہ زیادہ تر مریضوں کا تعلق پشاور کے ملحقہ علاقوں تہکال، اکیڈمی ٹاون، سفید ڈھیری، دانش آباد، سربنداور خیبر ایجنسی سے ہیں۔  خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 816 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 205 مثبت اور 611 منفی  آئے جبکہ مزید 8 ڈینگی کے مریضوں کوداخل کیاگیا ہے۔ انتظامیہ کے  مطابق تمام ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں پروٹوکول کے مطابق علاج معالجہ کی  سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں