چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، چرس برآمد

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 16:30

چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، چرس برآمد
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) تھانہ سربند پولیس نے نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جو موٹر سائیکل کے ذریعے مخصوص گاہک کو چرس وغیرہ فراہم کرنے میں ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے دو کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سربند سردار حسین نے ملزم ذبیح اللہ ولد گلاب سکنہ سواتی پھاٹک کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی ہے، ملزم کے قبضے سے منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں