فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا مختلف اضلاع میں مضر صحت اشیائے خوردونوش کے خلاف کاروائیاں

جمعرات 9 دسمبر 2021 12:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2021ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا مضر صحت اشیائے خوردونوش کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے تیمر گرہ دیر لوئر میں مضر صحت رنگ کا استعمال کرنے پر پاپ کارن فیکٹری کو سیل کر دیا، فیکٹری سے بڑی مقدار میں مضر صحت پاپ کارن ضبط کرلیے۔ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی ٹیم نے بابوزئی سوات میں گندے انڈے استعمال کرنے پر بیکری یونٹ کو سیل کردیاجبکہ اپر دیر اور بنوں میں چائنہ سالٹ کی فروخت پر دو دکانوں کو سیل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں