پشاور ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کووڈ19 مریضوں کی تعداد22 ہوگئی

پیر 17 جنوری 2022 15:01

پشاور ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں  کووڈ19   مریضوں کی تعداد22 ہوگئی
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء) خیبر ٹیچنگ ہسپتال  پشاور (کے ٹی ایچ )میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک کووڈ19 سے متاثر مریض  داخل کیا گیا ہے جس کے بعد کووڈ 19 مریضوں کی تعداد22 ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کی پیر کی رپورٹ کے مطابق ہائی ڈپینڈنسی یونٹ (ایچ ڈی یو) میں کورونا سے متاثرہ 11 مریض زیر علاج جبکہ 3مریض انتہائی نگہداشت بائی پیپ اور وینٹی لیٹرز پر ہیں،اسی طرح8 مریض کم مقدار آکسیجن پرزیر علاج ہیں، انتظامیہ کے مطابق ہسپتال  میں کورونا کے مریضوں کے لیے 122 بیڈ اور28 وینٹی لیٹرمختص ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں