پشاور کے تین تدریسی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد88ہو گئی

ہفتہ 22 جنوری 2022 13:13

پشاور کے تین تدریسی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد88ہو گئی
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جنوری 2022ء) پشاور کے تین تدریسی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد88ہو گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا مریضوں کی تعداد45ہو گئی ہے جبکہ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کیلئے122بیڈزمختص ہیں، ہسپتال میں کل وینٹیلیٹرز کی تعداد68ہے اورکورونا وائرس کے مریضوں کیلئے38وینٹیلیٹرز مختص کئے گئے ہیں جن پر12مریض زیرعلاج ہیں،کورونا وائرس کے7نئے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا اور کورونا وائرس کے7مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ، ہسپتال میں کورونا وائرس سے کسی مریض کی موت کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کے15مریض زیرعلاج ہیں،ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے ،آئی سی یو میں1مریض داخل ہے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا کے28  مریض زیرعلاج ہیں جبکہ کورونا کے مریضوں کیلئے122بیڈز مختص ہیں، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 28وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کیلئے مختص ہیں، ہسپتال میں کورونا کے3مریض انتہائی نگہداشت بائی پیپ اور وینٹی لیٹرز پر ہیں، کورونا سے متاثرہ9مریض ایچ ڈی یو پر زیر علاج ہیں، کم مقدار آکسیجن 31بیڈز مختص جس پر9مریض زیر علاج ہیں،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  کورونا کے 4  مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا،ہسپتال میں کوروناکے صرف98بیڈز خالی رہ گئے ہیں۔


متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں