مردان انتظامیہ کی نقل کے لئے پاکٹ گائیڈ فروخت کرنے والے بک سیلرز کے خلاف کارروائی، 8 دکانیں سیل

منگل 17 مئی 2022 12:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) مردان میں میٹرک کے جاری امتحانات کے مو قع پر نقل کے لئے استعمال ہونے والے پاکٹ گائیڈ فروخت کرنے والے بک سیلرز کے خلاف کارروائی، 8 دکانیں سیل کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مردان محمد شجعین وسطڑو نے مختلف بک سیلرز دکا نوں پر چھاپے مارے اور بھاری تعداد میں نقل کے لئے استعمال ہونے والے پاکٹ گائیڈ بر آ مد کئے، تمام پاکٹ گائیڈز کو قبضہ میں لے کر متعلقہ دکانوں کو سیل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اے سی کا کہنا ہے کہ پاکٹ گائیڈ کتب سے نہ صرف طلبا پر برے اثرات مرتب ہورہے ہے بلکہ اس سے امتحانات میں نقل کے رجحان کی بھی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹرک امتحانات کے دوران اس امر پر کڑی نظر رکھی جائے گی کہ طلبا پاکٹ گائیڈز کا استعما ل نہ کرسکیں۔انہوں نے بک سیلرزدکا نوں کے ما لکان کو خبردار کیا کہ وہ اپنے دکا نوں پر اس قسم کے سر گر میوں کو روکنے کے لئے مثبت اوراخلاقی کردار ادا کریں تا کہ طلباء میں نقل کے رجحا ن کی حوصلہ شکنی ممکن ہو سکے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں