ڈرگ کنٹرولر مردان کی کارروائی، جعلی و غیر رجسٹرڈادویات کےنمونے ڈی ٹی ایل کو بھیج دئیے

جمعہ 20 مئی 2022 12:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) مردان میں ڈرگ کنٹرولر نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی و غیر رجسٹرڈ ، مشتبہ و زائدالمعیاد ادویات کے نمونے ڈی ٹی ایل کو بھیج دئیے۔

(جاری ہے)

ڈرگز انسپکٹرز ڈاکٹر صفی اللہ و امیر زیب نے مردان میڈیکل کمپلکس کے قریب واقع میڈیکل سٹورز میں غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات کی فروخت کے خلاف کاروئی کرتے ہوئے جعلی و غیر رجسٹرڈ ، مشتبہ و زائدالمعیاد ادویات کی بڑی تعداد سرکاری تحویل میں لے کران کےنمونے ٹیسٹنگ کیلئے ڈی ٹی ایل کو بھیج دئیے۔انہوں نے کہاکہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں