ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ،گرانفروشی اورناقص صفائی پر53گرفتار

جمعرات 23 فروری 2017 12:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)ضلعی انتظامیہ نے مختلف بازاروں میںکارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی اورصفائی کی ناقص صورتحال پر53افرادکوگرفتارکرلیاگیا۔قائم مقام ڈپٹی کمشنرپشاورشاہدمحمود کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعبدالنبی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرسید شاہ زیب اوراسسٹنٹ کمشنر(یوٹی)گل بانونے یونیورسٹی روڈ، یونیورسٹی ٹائون اورتہکال میں مختلف معروف اورمشہورفاسٹ فوڈز،بیکری وسویٹ شاپس، ریسٹورنٹس اوردیگردکانوںکامعائنہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

صفائی کی ناقص صورتحال ،گرانفروشی اورکچن میں گندگی پر26افرادکوگرفتارکرلیاگیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنربشیراحمد نے چارسدہ روڈ سے 9گرانفروشوں کوگرفتارکیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرسہیل عزیزنے رنگ روڈ اوریکہ توت کے علاقے میں مختلف دکانوں کی چیکنگ کی۔صفائی کی ناقص صورتحال ،گرانفروشی اورسرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے پر12افرادکوگرفتارکرلیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرجاویدانورکمال نے بھانہ ماڑی کے مختلف علاقوں سے 6افرادکوگرانفروشی پرگرفتارکیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں