بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت مردان میں جاری سکیموںپر کام کی رفتار تیز کی جائے ،شہزاد بنگش

جمعہ 19 جنوری 2018 16:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء)ایڈیشنل چیف سیکرٹری (پی اینڈ ڈی) خیبر پختونخوا شہزاد خان بنگش نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت مردان میں جاری سکیموںپر کام کی رفتار تیز کی جائے اور ان کو امسال اپریل تک مکمل کیا جائے ۔وہ ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے ہمراہ مردان کی خوبصورتی کے منصوبے کے تحت جاری عزی خیل پارک ، پیرانوپارک اورجمنازیم، سروسز کلب /لیڈیز پارک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معائنے اور زیر تعمیر ہیومن ریسورس منیجمنٹ سیل کے دورے کے موقع پر حکام سے بات چیت کررہے تھے ۔

اس موقع پر تحصیل میونسپل آفیسر آصف خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ایک مقامی مال میں انفارمیشن ٹچ سکرین کا بھی افتتاح کیا اور ڈی سی آفس میں پہلے سے لگائے گئے سکرین کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مردان نے بتایا کہ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کا کل تخمینہ ایک ارب روپے ہے جس کے تحت 24 مختلف پراجیکٹس پر کام جاری ہے ان میں شہر میں مختلف پارکوں کی تعمیر ، این 45 پر ڈیڈیکیٹڈ یو ٹرنز ، لائٹس کی تنصیب ، سوالرئزیشن ، لیڈیز پارک ، انفارمیشن سکرینز کی تنصیب شامل ہے،اُن کو بتایا گیا کہ ان منصوبوں پر 25 فیصدکام مکمل ہوگیا ہے اور مزید کام تیزی سے جاری ہے ۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ پارکوں میں عوام کو مختلف سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور جمنازیم کو عالمی معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے ۔اُنہوں نے مقامی مال میں ٹچ انفارمیشن سکرین کا بھی افتتاح کیا ۔اس سکرین کے ذریعے شہری انتقالات ، فردات ، مال کے عدالتی کیسوں ، گاڑی کی رجسٹریشن ، میٹرک اور ایف ایس سی کے رزلٹ ،زرعی انکم ٹیکس کی معلومات سمیت تیرہ مختلف خدمات آن لائن حاصل کرسکتے ہیں۔سروس ڈیلیوری سنٹر کے انچارج شفیق خان نے اے سی ایس کو اس حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں