پشاور، پولیس اور سیکورٹی فورسز کا کینٹ ڈویژن میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،

20 جرائم پیشہ عناصر اور 13 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

جمعہ 19 جنوری 2018 17:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاوراور سیکورٹی فورسز نے کینٹ ڈویژن میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 20 جرائم پیشہ، منشیات فروشوںکو گرفتار کر کے ا ن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد جبکہ سٹی ڈویژن میں13 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضے سے آلات قمار بازی اور دائو پر لگی رقم برآمد کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی اوپشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی زیر قیادت اے ایس پی حیات آبادوقار کھر ل ،ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ اعجاز اللہ خان بمعہ دیگر نفری پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کینٹ ڈویژن پشتخرہ کی حدودنزد ایئر پورٹ گڑھی سکندر خان میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری، سنیفر ڈاگ، لیڈیز پولیس اور سیکورٹی فورسز نے حصہ لیاآپریشن کے دوران160 گھروں کو چیک کر کے مجموعی طور پر 20 جرائم پیشہ،مشتبہ افراد،اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 08 عدد پستول،01 عدد کلاشنکوف، 04 عدد رائفل،140 عدد کارتوس اور 2 بوتل شراب برآمد کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ سٹی ڈویژن میں ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خان کی قیا دت میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی اعجاز نبی اور ایس ایچ او تھانہ آغامیر جانی شاہ واجد خان ہمراہ دیگر پولیس پارٹی نے قمار بازوں کیخلاف کریک ڈائون کر تے ہوئے توحید آباد اور مشتاق آباد گلی نمبر 1 میں 16 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضے سے دائو پر لگی رقم 34900/. روپے اور آلات قمار بازی برآمد کر کے گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں