تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے مختصر عرصہ میں ملک گیر مقبولیت حاصل کی،صوبائی وزیر جمشید الدین کاکاخیل

جمعہ 19 جنوری 2018 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز وٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کاکاخیل نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے مختصر عرصہ میں ملک گیر مقبولیت حاصل کی اور مستقبل میںاپنی جراء ت اورحقائق پر مبنی سیاسی سرگرمیوں کی بدولت ایک ناقابل شکست قوت بن کراُبھرے گی۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے جمعہ کے روز نوشہرہ میںایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں جمشیدالدین نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں سے وابستگی پر فخر کرنے والوںنے عوام کو مایوسی کی انتہا تک پہنچایا ہے کیونکہ مسلسل کئی دہائیوں سے باریاں لینے والوں نے عوام کو سبز باغ دکھا کر اپنی تجوریوں کو بھرنے اوردوستوں اور رشتہ داروں کو نوازنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اب پاکستان تحریک انصاف کی صورت میں عوام کو وہ پلیٹ فارم میسر آیا ہے جس کاانہیں کئی دہائیوں سے انتظار تھا۔ انہوںنے کہا کہ عوام پی ٹی آئی پر غیر متزلزل بھروسہ کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائدین عوام کے اس بھروسے کو اپنے لئے ایک عظیم سرمایہ سمجھتے ہیں جس پر پورا اترنے سے نہ صرف قوم کو بدعنوان سیاستدانوںسے نجات ملے گی بلکہ ان کے تابناک مستقبل کوبھی تابناک بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں