ڈپٹی کمشنر دیر نے کھاد کے ڈیلروں میں اسناد تقسیم کیں

بدھ 28 فروری 2018 21:01

پشاور۔28فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر سرمد سلیم اکرم نے گذشتہ روز کھاد کے ان ڈیلروں کے درمیان اسناد تقسیم کیں جنہوں نے کھاد کی محفوظ منتقلی اور ان کے استعمال پر مناسب قابو پانے کے سلسلے میں دو روز ہ تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی۔ تربیت کا اہتمام محکمہ زراعت کے تعاون سے کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کھاد کے ڈیلروں پر زور دیا کہ وہ کاشتکاروں کو کھاد کے بروقت اور مناسب استعمال کے بارے میں اگاہ کریںتاکہ فی ایکڑ پیداوار کو بڑ ھایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 80 فیصد آبادی کا دارومدار زراعت پر ہے۔ لہذا ہمیں اپنی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زراعت کے جدید طریقوں کے ساتھ ساتھ کھاد کے مناسب اور بروقت استعمال کو یقینی بنانا ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں