شہید بینظیر بھٹوو ومن یونیورسٹی پشاور کے زیراہتمام سی پیک پر تین روزہ عالمی کانفرنس کا آغاز

بدھ 28 فروری 2018 21:01

پشاور۔28فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) شہید بینظیر بھٹوو ومن یونیورسٹی پشاور کے زیراہتمام چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پر تین روزہ عالمی کانفرنس کا آغازہوگیا ،سنٹر آف ایکسیلنس فار سی پیک، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس اسلام آباد، جامعہ پشاور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے منعقد ہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی ، کانفرنس میںچین اور یوکے سمیت ملک بھر سے 60پرزنٹرز اپنے حقیقی مقالے پیش کرینگے جس میں سی پیک کے تناظر میں درپیش چیلنجز اور دستیاب مواقعوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں چینی پولیٹیکل قونصلر سمیت مختلف جامعات کے وائس چانسلرز ، ماہرین اور طلبہ نے شرکت کی ۔ مقررین نے سی پیک منصوبے کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں