خیبر پختونخوا پبلک سرو س کمیشن پشاور نے صوبائی مینجمنٹ سروس کیلئے مقابلے کے امتحانات 2018 ، کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

بدھ 28 فروری 2018 21:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء) خیبر پختونخوا پبلک سرو س کمیشن پشاور نے صوبائی مینجمنٹ سروس ( ان سروس کوٹہ) کے لئے مقابلے کے امتحانات 2018 ، کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔ مذکورہ امتحان کے چار پرچے ہوں گے جو ہفتہ 24 مارچ2018 سے شروع ہوکر منگل7 2مارچ 2018 تک اختتام پذیر ہوں گے جن کے اوقات صبح 9 ۔

(جاری ہے)

بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے جبکہ امتحانی مراکز اور رول نمبرز کی تفصیلات مذکورہ امتحان/ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے خیبر پختونخو پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹwww.kppsc.gov.pk سے ڈائون لوڈکی جاسکتی ہیں۔

کسی امیدوار کو انفراد ی طورپر ایڈمشن لیٹر/رول نمبر سلپ جاری نہیں کی جائے گی۔ تاہم اگر کسی امیدوار کو ویب سائٹ ، ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے اپنے رول نمبر /امتحانی مرکز سے متعلق معلومات موصول نہ ہوںتو وہ ان نمبرات 091-9212976/091-9214131/091-9212897/091-9213750/091.9213563 (Ext: No. 1082) 091-9212688. پر کمیشن کے کمپیوٹر سیکشن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں