خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس اور تحصیلدار / نائب تحصیلدار کی پوسٹوں کیلئے ایبلٹی ٹیسٹ کااعلان کردیا

بدھ 28 فروری 2018 21:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس اور تحصیلدار / نائب تحصیلدار کی پوسٹوں کے لئے ایبلٹی ٹیسٹ کااعلان کردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ایم ایس آفیسر 2017-18 (اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ زون۔I ) کے ابیلٹی ٹیسٹ 10 ۔اپریل 2018 (صرف ایوننگ سیشن) میںمنعقد کئے جائیںگے ۔اسی طرح زون تھری کے لئے 11۔

اپریل 2018 کو، (صرف ایوننگ سیشن میں) ،زون چار کے لئے 12 ۔اپریل 2018 (صرف ایوننگ سیشن )،زون پانچ کے لئے 13 ۔اپریل 2018 کو(صرف ایوننگ سیشن) ،زون ٹو کیلئے 14 ۔اپریل 2018 کو (صرف ایوننگ سیشن) کو منعقد کئے جائیںگے جبکہ بورڈ آف ریونیو اینڈ عشر ڈیپارٹمنٹ میںتحصیلدار / نائب تحصیلدار 2017-18 زون ون کے لئے مذکورہ ایبلٹی ٹیسٹ 16 ۔اپریل 2018 کو (صرف ایوننگ سیشن) میںاورزورن چار اور پانچ کے لئے 19 ۔

(جاری ہے)

اپریل 2018 (صرف ایوننگ سیشن)میں منعقد کئے جائیںگے جبکہ زون ٹو کے لئے 17 ۔اپریل2018 کو (صرف ایوننگ سیشن) ،زون تھری کے لئے 18 ۔اپریل 2018 (صرف ایوننگ سیشن) میںمنعقد کئے جائیںگے۔جبکہ امتحانی مراکز اور رول نمبرز کی تفصیلات مذکورہ امتحان/ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے خیبر پختونخو پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹwww.kppsc.gov.pk سے ڈائون لوڈکی جاسکتی ہیں۔ کسی امیدوار کو انفراد ی طورپر ایڈمشن لیٹر/رول نمبر سلپ جاری نہیں کی جائے گی۔ تاہم اگر کسی امیدوار کو ویب سائٹ ، ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے اپنے رول نمبر /امتحانی مرکز سے متعلق معلومات موصول نہ ہوںتو وہ ان نمبرات 091-9212976/091-9214131/091-9212897/091-9213750/091.9213563 (Ext: No. 1082) 091-9212688. پر کمیشن کے کمپیوٹر سیکشن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں