خیبر پختونخواریونیواتھارٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کا اجلاس

بدھ 28 فروری 2018 21:14

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) خیبر پختونخواریونیواتھارٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کا اجلاس ڈائریکٹرجنرل محمد ناصر خان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ڈائریکٹرایڈمن محمد ارشد آفریدی، کلیکٹرسیلزٹیکس محمدیوسف آفریدی ، کلیکٹراپیل محمد شیرشاہ ، ڈائریکٹرانکوائری اینڈ اینوسٹیگیشن ظفراللہ، ڈائئریکٹرفائنانس اجمل خان، ڈپٹی ڈائریکٹرکمیونیکشن آفتاب احمد و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایڈشنل ڈائریکٹر کلیکٹرسیلز ٹیکس شاہ نواز خان نے ادارے کی کارکردگی شعبہ جات کے حوالے سے ڈی جی کوتفصیلی بریفنگ دی۔ محمدناصرخان نے کیپرا( KPRA )کی کارکردگی کواطمینان بخش قرار دیتے ہوئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوامیں خدمات سے منسلک افراد اور ادارے وافرتعداد میں موجود ہیں جس کو فوری طور پر رجسٹرڈ کروانے کے لئے طریقہ کار کو وضع کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن کروانے والے افراد اور اداروں کے لئے ادارے کی طرف سے خصوصی ریوارڈ دیاجائیگا۔اُنہوں نے اجلاس کے اختتام پرشرکت کرنے والے تمام ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ادارہ محاصل کے حصول کے طریقہ کارکوکمپیوٹرائزڈ کرکے اسے مزیدشفاف بنائے گا جس سے نہ صرف ٹیکس پیئر کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوگا بلکہ اُن کا ادارے پراعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں