اُردو پوائنٹ پاکستان پشاورپشاور کی خبریںمینگورہ میں تین ماہ سے بندسی این جی سٹیشن (کل) کھلیں گے

مینگورہ میں تین ماہ سے بندسی این جی سٹیشن (کل) کھلیں گے

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2018ء) مینگورہ اور سیدوشریف کے عوام کو قدرتی گیس کی فراہمی کیلئے تین ماہ سے بند سی این جی سٹیشن (کل) جمعرات کو دوبارہ کھل رہے ہیں ۔ یہ فیصلہ سی این جی ایسوسی ایشن سوات کے وفد کے ساتھ چیئر مین ڈیڈیک فضل حکیم خان کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس نے بدھ کے روز ان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

(خبر جاری ہے)

چیئرمین نے وفد سے کہا کہ انہیں سی جی سٹیشنوں کی بندش کے باعث مالکان اور ملازمین کو درپیش مشکلات کا بھر پور احساس ہے تاہم لاکھوں عوام کو کھانا پکانے اور گھر گرم رکھنے کی غرض سے یہ تلخ فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔

انھوں نے وفد کا بھر پور شکریہ ادا کیا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے جذبہ حب الوطنی کی زبردست تعریف کی ۔وفد نے یقین دلایا کہ وہ عوام کے بہترین مفاد میں ڈویژنل ، ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

پشاور شہر کی مزید خبریں