عوا م کو تعلیم اور صحت کی بنیا دی سہو لیا ت کی فرا ہمی حکو مت کی اولین ذمہ دا ری ہے،اے اے سی ہری پور

بدھ 28 فروری 2018 21:15

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریو نیو ہری پور شبیر احمد نے کہا ہے کہ عوا م کو تعلیم اور صحت کی بنیا دی سہو لیا ت کی فرا ہمی حکو مت کی اولین ذمہ دا ری ہے سکو لو ں میں بچو ں کے دا خلے کے لئے فوری طور پر دا خلہ مہم کا آغاز کیا جا ئے گا اس سلسلے میں سیمینار ،وا ک اور آگا ہی پرو گرا موںکا نعقا د کیاجا ئے گااور پر نٹ ،الیکٹرا نک ،سو شل میڈیا کے زریعے عوا م میں شعور اجا گر کیا جا ئے گامحکمہ تعلیم کے علا وہ لو کل گور نمنٹ اور محکمہ ما ل کے اہلکا ر بھی دا خلہ مہم میں حصہ لیں گے۔

پا نچ سے دس اور گیا رہ سے تیرہ سا ل کے آئوٹ آف سکو ل بچو ں کا ڈیٹا لو کل ڈیپا رئمنٹ اکٹھا کر ے گا۔جب کہ محکمہ تعلیم پہلے سے اکٹھا کیا گیاڈیٹا بھی ضلعی انتظا میہ کو فرا ہم کر ے گا۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے اپنے دفتر میں کمیو نٹی ڈو یلپمنٹ میں در پیش مسا ئل اور آئندہ کے لا ئحہ عمل کے حوا لے سے منعقدہ اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آفیسر ظفر مشوا نی ،اے ڈی اوز پی اینڈ ڈی حا فظ سرفراز خا ن ،قا ضی شا ہیں ،پرا گرس افسر لو کل گو ر نمنٹ محمد نواز ،پبلک انفا ر میشن آفیسر ڈی سی آفس قا سم شا ہ ،ڈسٹر کٹ ای پی آئی کوا ڈینٹر ڈا کٹر اسد محمود ،ڈا کٹر را فع،ٹی ایم اے آفیسر را شد خا ن اور دیگر نے شر کت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوا م کو صحت کی سہو لیا ت کے لئے فری میڈیکل کمپ لگا ئے جا ئیں گے۔اس موقع پر صحت اور تعلیم کے علا وہ چا ئلڈ لیبر ،پینے کے صا ف پا نی ،غر بت کے خا تمے ،سنئیر سٹزن کی رجسٹریشن کے حوا لے سے آگا ہی مہم پر بھی تبا دلہ خیا ل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں