اُردو پوائنٹ پاکستان پشاورپشاور کی خبریںپی ایم ایس گروپ کے پانچ افسران گریڈ19میں مستقل

پی ایم ایس گروپ کے پانچ افسران گریڈ19میں مستقل

پشاور۔28فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2018ء)حکومت خیبر پختونخو ا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر پی ایم ایس گروپ کے پانچ افسران جو کہ گریڈ 19 میںعارضی بنیادوں پر کام کر رہے تھے کو فوری طورپر مستقل بنیادوں پر گریڈ 19 میں ترقی دیدی ہے۔ ترقی پانے والے افسران میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا شریف حسین ، ڈپٹی کمشنر کوہستان پائیں خدا بخش، ایڈیشنل سیکرٹری (HRD ) اسٹبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ مسز روبین حیدر بخاری، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ کلیم اللہ خان اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت زبیر احمد شامل ہیں۔

ترقی پانے والے افسران عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے ترقی ملنے کے بعد مذکورہ افسران کو عوامی مفاد میں تاحکم ثانی موجودہ عہدوں پر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

(خبر جاری ہے)

دریں اثناء حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طورپر صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر پی ایم ایس گروپ کے تین افسران کو عارضی بنیادوں پر گریڈ18 سے گریڈ19 میں ترقی دیدی ہے۔ ترقی پانے والے افسران میں ضیاء الرحمان، سید ظفر علی شاہ اور تاشفین حیدر شامل ہیں مذکورہ افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات علیحدہ جاری کئے جائیں گے۔ ان امور کا اعلان اسٹبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

پشاور شہر کی مزید خبریں