اُردو پوائنٹ پاکستان پشاورپشاور کی خبریںڈپٹی کمشنر صوابی معتصم با للہ کانڈسٹریل اسٹیٹ میں مزدوروں کے لئے خاص ..

ڈپٹی کمشنر صوابی معتصم با للہ کانڈسٹریل اسٹیٹ میں مزدوروں کے لئے خاص کھلی کچہری کا انعقاد

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ2018ء)ڈپٹی کمشنر صوابی معتصم با للہ نے گزشتہ روز گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں مزدوروں کے لئے خاص کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

(خبر جاری ہے)

جس میں تمام کارخانہ جات کے مزدوروں، مزدور تنظیموں ، گدون چیمبر آف کامرس ، گدون انڈسٹریل ایسوسی ایشن، لیبر ڈیپارٹمنٹ ، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ ، پولیس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر افراد نے بھر پور شرکت کی۔ مزدوروں کے مسائل تفصیلی طور پر سنے گئے اور اُن کے مسائل کی نشاندہی پر موقع ہی پر حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ جس سے مزدور اور مزدور یونین مطمئن ہوئے۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر نے تمام کارخانہ جات کے مالکان پر شجرکاری مہم ، صفائی مہم میں بھر پور حصہ لینے کی ہدایت کی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

پشاور شہر کی مزید خبریں