باڑہ اکاخیل کے فارم سروسز سنٹر کی مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران کا مطالعاتی دورہ

پیر 16 اپریل 2018 19:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) تحصیل باڑہ اکاخیل میں واقع فارم سروسز سنٹر کے مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران اور ایکسٹنشن ورکرز کی تربیت کو یقینی بنانے او ر اس سنٹر میں مقامی زمینداروں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو مزید بہتر بنانے کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ نے گورنر سپیشل ڈیویلپمنٹ پروگرام ( جی ایس ڈی پی) کے تحت ایک مطالعاتی دورے کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اس مطالعاتی دورے کے تحت اس فارم سروسز سنٹر سے مینجمنٹ کمیٹی کے 20ممبران اور5ایکسٹنشن ورکرزکو مالاکنڈ اور دیر میں واقع فارم سروسز سنٹرزکا مطالعاتی دورہ کرایا گیا۔ اس دورے کے دوران ان افرادنے وہاں کے سنٹرز میں روزمرہ کے امور کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان کو سنٹرز کی بہتر انتظام و انصرام کو یقینی بنانے کیلئے وہاں کی معمول کی کارروائیوں،فیصلہ سازی کے طریقہ کار،ریکارڈ رکھنے اور دیگر متعلقہ امور بارے آگہی فراہم کی گئی۔اس فارم سروسز سنٹر میں مقامی زمینداروں کو فراہم کی جانے والی خدمات بارے آگہی پیدا کرنے کی غرض سے فارم سروسز سنٹر اکاخیل میں رجسٹر شدہ زمینداروں اور منجمنٹ کمیٹی کے ممبران سمیت 80افراد کیلئے ایک روزہ آگہی سیشن کو انعقاد بھی کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں